یارو مجھ کو معاف کرو امی نے ہے کُٹ لگائی

موضوع: شاعری

spanking

ہاتھ دکھا کر سیدھا مجھ کو الٹے سے کیوں چماٹ لگائی ؟

یارو مجھ کو معاف کرو امی نے ہے کُٹ لگائی

توڑ کے  ہڈی میری پھر یوں امی نے آواز لگائی

ہائے ہائے ستیا ناس ہو تیرا ، تو نے یہ ہے جان بنائی

مار کِھلا  کر مجھ کو پھر یوں ساتھ میں یہ ہی ڈانٹ پلائی

ہائے ہائے بیڑا پار ہو تیرا، نماز سے تو نے جان چھڑائی؟

مار کے تھپڑ گال کو میرے لال ٹماٹر کر کے رکھا

ساتھ میں میرے ابا کو پھر رو رو کر یہ بات سنائی

مرغا بنا کر ابا نے پھر میری چھتر پریڈ کرائی

یارو مجھ کو معاف کرو ابا نے بھی کُٹ لگائی

میری اماں اتنی “نیگینگ” ناک میں کر کے دم بھی رکھا

ڈانٹ پلا کر مجھ کو، میری گرل فرینڈ سے بھی جان چھڑائی

میں تھا ممی ڈیڈی بچہ ، جان میری عذاب میں آئی

جب سے ممی ڈیڈی نے یوں چھتر لے کر پریڈ کرائی

جیب خرچی بھی بند ہی کردی ، جب سے میں نے ڈٰیٹ لگائی

یارو مجھ کو معاف کرو امی نے ہے کُٹ لگائی

عظیم شاعر و ادیب انکل ٹام

تبصرے بذیعہ فیس بک۔۔۔۔

یارو مجھ کو معاف کرو امی نے ہے کُٹ لگائی پر اب تک ایک تبصرہ

  • ام عروبہ

    Thursday، 22 September 2011 بوقت 9:34 pm

    اسلام علیکم
    کٹ لگا کر امی نے درگت جو تیری بنائ
    اس چھترول بغیرمنڈےنوں عقل کدی نہ آئ
    پڑھ پڑھ نظماں تیری منڈیا مسکان لباں تے آئ
    آڈا جیڑا لاوے تیرے نال شامت اس دی آئ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *